ایرانی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز ایک نشست میں صدر رئیسی کی کابینہ کے وزیر تعلیم "یوسف نوری" کو اعتماد کا ووٹ دے دیا.
نوری نے ایرانی پارلیمنٹ کے 194 نمائندوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے بطور وزیر تعلیم منتخب ہو گئے.
57 ارکان پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور 17 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
صدر ابراہیم رئیسی نے نوری کو 17 نومبر کو ایک خط میں مجلس (ایرانی پارلیمنٹ) کے اسپیکر سے متعارف کرایا تھا۔
اس سے قبل حسین باغگلی اور مسعود فیاضی کو نمائندوں نے مسترد کر دیا تھا۔
نوری نے تعلیمی منصوبہ بندی میں بی اے، مینجمنٹ میں ایم اے، اور سیاحت میں پی ایچ ڈی کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اتوار کے روز یوسف نوری کو ایران کے نئے وزیر تعلیم کے طور پر منظور کر لیا۔
متعلقہ خبریں
-
بانی اسلامی انقلاب کے مزار پر حاضری کیساتھ؛
علامہ رئیسی اور کابینہ کے اراکین نے امام خمینی(رہ) اور شہدا کے ارمانوں سے تجدید عہد کیا
تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت اور تیرہویں حکومت کے کابینہ کے اراکین نے آج بروز جمعرات کی صبح…
آپ کا تبصرہ